پبی (مانند نیوز ڈیسک) دس دن قبل تھانہ پبی کے حدود میں اسلحہ کہ نوک پر موٹر کار اور 02 لاکھ 70 ہزار روپے چھینے والے بین  الاضلاعی 02 رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار۔موٹرکار اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد11-04-2022 کو محمد احمد ساکن واپڈا کالونی تاروجبہ نے پولیس کو رپورٹ کی کہ افطاری کے وقت میں گھر کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل پر 02 نامعلوم ملزمان نے مجھ سے موٹر کار GLI.نمبری 4137 /LEH موٹر کار میں موجود،02 لاکھ 70 ہزار روپے،موبائیل فون اور ضروری کاغذات اسلحہ کی نوک پر چھین لی اور فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسماعیل شاہ خان ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں بلال حلیم ایس ایچ او پبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف مقامات پر CCTV فوٹیج چیک کرنے کیساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے تفتیش جاری رکھی۔تفتیشی ٹیم نے مختلف CCTV فوٹیج سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے قلیل وقت میں ملزمان کا کھوج لگایا۔ملزمان عجب خان ولد مومن ساکن ورسک روڈ پشاور اور افتخار علی ولد صادق ساکن آبدرہ روڈ پشاور کو موٹر کار ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹرسائیکل،موبائیل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے