پبی (مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 62کے چیئرمین اشتیاق خٹک پر گز شتہ شب جلوزئی میں قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوا نا معلوم موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو ئے تفصیلات کے مطابق اشتیاق خٹک گزشتہ شب اپنی موٹر میں چراٹ روڈ پر جارہاتھا کہ جلوزئی یونیورسٹی کے قر یب دو موٹرسایکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوا جس کو زخمی حالت میں میاں راشد حسین میموریل ہسپتال پبی پہنچایا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد دینے کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کیاجہاں پر اب ان کی حالت خطرے سے با ہر ہے جلو زئی پو لیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کیا اشتیاق خٹک نے کہا کہ میرا کسی سے کو ئی دشمنی نہیں ہے