لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر عون حیدر گوندل نے کہا ہے کہ بلامبٹ ایریگیشن چینل میں پانی جلد چھوڑا جائیگا،تعمیراتی کام تکمیل کی اخر ی مراحل میں داخل ہوچکی ہے،سائٹ پر تعمیراتی کام کی رفتار مذید تیزکردی گئی ہے اور نہر میں مذید دس کلومیٹر توسیع کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے جس سے ڈھائی ہزار ایکٹر زمین زیر اب اجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خال میں بلامبٹ ایرگیشن چینل کے تعمیراتی کام کے دورے کی موقع پر کی اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر کے محکمہ آبپاشی محمد سجاد خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان،ایس ڈی او طیب سید، سائٹ انجینئرز صدام خان اور نظام خان موجو د تھے اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ ایری گیشن محمد سجاد خان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایاکہ چینل پر کام کی رفتار مذید تیز کرکے دو شفٹوں میں شروع کیا گیا ہے ایک شفٹ صبح سے دوپہر جبکہ سکینڈ شفٹ افطاری کے بعد صحری تک کام کررہی ہے،کام کی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مٹی کی ٹسٹ کیا جارہا ہے اور بھر اس پر مٹی ڈالا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈیزائن کنسلٹنٹ کی نگرانی میں ہورہی ہے تاکہ مستقبل میں کوئی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ایکسین ایر ی گیشن محمد سجاد خان نے بتایا کہ کام میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں جس میں نہر میں پہلے پانی چھوڑنے کی گنجائش 120کیوسک تھی جبکہ اب اس کو بڑھا کر 160کیوسک تک کیا جارہا ہے اور نہرمیں مذید 10کلومیٹر توسیع کی جارہی ہے جس سے ڈھائی ہزار ایکٹر زمذید آراضی زیر آب اجائیگی،ایکسین محمد سجاد خان نے بریفنگ میں بتایا کہ اوڈیگرام کی مقام پر سیفن تعمیرکیا جائیگا جس سے 12کلومیٹر نہر کی لمبائی کم ہوجائیگی اور اگے خزانہ،ولئی کنڈاؤ،ماخئی اور گوسم کے علاقوں میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگااس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کئے کہ جتنی جلدی ممکن ہو نہر میں مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرکے نہر میں پانی چھوڑا جائے جبکہ محکمہ ایر ی گیشن کیساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو مرمتی کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے