چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) صدر انجمن تاجران ادینزئی خواجہ فیض الغفور کو وفاق کیساتھ عید منانے کے اعلان کا پوسٹ فیس بک پر شئیر کرنا مہنگا پڑگیا۔تین مئی کو وفاق کیساتھ عید کے اعلان پر صدر انجمن تاجران ادینزئی خواجہ فیض الغفور پر تحصیلدار کی جانب سے ایف آئی آر درج۔واضح رہے کہ صدر انجمن تاجران ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے گزشتہ روز اپنے فیس بک اکاونٹ سے وفاقی حکومت کیساتھ عید منانے کے حوالے پوسٹ شئیر کیا تھا۔جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیکر ان کیخلاف آیف آئی آر درج کیا۔