لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل اور قومی اسمبلی  اور پارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کر دیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ آئین، قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایس سی کے دو اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد کوئی شک کی گنجائش نہیں رہی، بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ مزید لکھا کہ عدلیہ، پارلیمنٹیریننزاور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے