میکسیکوسٹی (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں جنگل میں لگی آگ 1لاکھ 72ہزارایکڑتک پھیل گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیو میکسیکو کے حکام نے کہا کہ دارالحکومت سانتافی کے مشرقی حصے میں لگی آگ 1 لاکھ 72 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی، آگ لگنے سے 170 مکانات جل کر تباہ ہو گئے جبکہ 16 ہزار افراد کا علاقے سے انخلاء کرا لیا گیا۔ تیز ہواؤں، شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔حکام نے بتایا کہ نیو میکسیکو میں اس وقت 6 مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے