سکھر (مانند نیوز ڈیسک) سندھ کے سکھر، گڈو، کوٹری بیراجوں کو پانی کی بدستور قلت کا سامنا ہے۔ایک بیان میں انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ ارسا کی جانب سے 30 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا، پانی گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں 3 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال میں صرف پینے کا پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ رائس اور دادو کینال تاحال بند ہیں۔انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ گڈو بیراج کے کینالز گھوٹکی پٹ فیڈر، بیگاری اور رینی کینال بند ہیں، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے