اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سند ھ میں پانی چوری کی تمام رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں ایک طرف سند ھ کا پانی غریب ہاری کو نہیں پہنچ رہا دوسری طرف پنجاب کو موردالزام ٹھہرا کروزرا صوبائی منافرت کی سیاست کرتے ہیں،پنجاب کا کسان اور سند ھ کا ہاری دونوں ہی زرداری مافیا سے تنگ ہیں۔