لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) لکی مروت,لاپتہ طالب علم کی بازیابی کے لئے کمیٹی تشکیل،16رکنی کمیٹی انتظامیہ اور پولیس کے مقامی اور اعلیٰ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی ۔مروت قبیلے کے مشیران اور منتخب نمائندوں پر مشتمل گرینڈ جرگے نے اڑھائی ماہ سے لاپتہ یونیورسٹی طالب علم ریحان اللہ کی بازیابی کے لئے سابق تحصیل ناظم ایڈووکیٹ فرید اللہ خان مینا خیل اور چیئرمین تحصیل کونسل لکی مروت شفقت اللہ خان خوئیداد خیل کی سربراہی میں16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو انتظامیہ اور پولیس کے مقامی اور اعلیٰ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی،لکی شہر میں جرگہ اجلاس میں ایم این اے مولانا محمد انور،ایم پی اے ڈاکٹر ہشام اللہ خان،سابق ایم پی اے نصیر محمد خان میداد خیل۔تحصیل چیئرمین شفقت اللہ خان خوئیداد خی۔ذیشان،حاجی عزیز اللہ خان، سابق ضلع ناظم اشقاق احمد خان،سابق تحصیل ناظمین ایڈووکیٹ فرید اللہ خان حاجی ہدایت اللہ خان،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر انجینئر حاجی امیر نواز خان،ڈاکٹر محمد اقبال خان، نائب چیئرمین حاجی بہرام خان عیسک خیل،ملک نوراسلم خان، عوامی نیشنل پارٹی سنیئر رہنما ہمایون خان بیگوخیل اور دیگر مشیران نے شرکت کی۔ یونیورسٹی آف لکی مروت کے بی ایس کمیسٹری کے طالب علم ریحان اللہ21 فروری کو اچانک لاپتہ ہوگئے تھے وہ شہر کی معروف کاروباری شخصیت حاجی رضوان اللہ کے صاحبزادے ہیں