نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) محبت میں دھوکا کھانے کے بعد شہری نے رہائشی عمارت کو ہی آگ لگادی جس کے نتیجے میں 7افراد جھلس کر ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں عمارت کو آگ لگانے والے ملزم نے گرفتاری کے بعد سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ قدم ایک لڑکی کی وجہ سے اٹھایا جو اسے محبت میں بے وقوف بنا رہی تھی۔ اندور پولیس نے عمارت میں آگ لگانے کے شبہ میں ملزم شبھم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم کی عمر 27 سال ہے، جو جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے زخمی ہوا۔ شبھم جھانسی کا رہنے والا ہے اور پچھلے ایک سال سے اندور میں پرائیویٹ نوکری کر رہا تھا، ملزم چھ ماہ تک اسی عمارت میں رہا تاہم لڑکی سے جھگڑا ہونے کے بعد وہ عمارت چھوڑ کر چلا گیا۔ملزم سے جب آگ لگانے کے بارے میں پوچھا گیا تو کہاکہ لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے یہ سب کچھ کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کو چار چار لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے