ایبٹ آباد ( مانند نیوز ڈیسک) سابق صو بائی و زیر و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی الحاج قلندر خان لو دھی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوامی مسائل کا حل اولین تر جیح ہے،بیرم گلی کے عوام کیلئے ٹیوب ویل،ڈسپنسری اور روڈ وال کیلئے جلد از جلد فنڈز کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری رکھونگا،ٹیوب ویل کیلئے جلد سروے  ٹیمعلاقہ کا دورہ کریگی وہ گذشتہ روز وائس چیئر مین ویلج کو نسل چمڈ ڈاکٹر عبدالناصر خان کی رہا ئش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالناصر خان کی کامیابی سے علاقہ بیرن گلی کے عوامی مسائل حل ہو نگے حویلیاں تا بیرن گلی سڑک کی پختگی کا کام خطیر رقم لاگت سے مکمل کیا گیا جس پر14کروڑ خرچ ہو ئے جس سے عوام کو بہترین سہولیات میسر ہیں اُنھوں نے کہا کہ 19سالوں سے بیرون گلی کے عوام نے میرے ساتھ دیا میری کوشش ہو گی کہ یہاں کے مسائل حل کر نے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکوں یو نین کو نسل لیول پر صحت کی سہولیات کی فراہمی صو بائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے باہمی کوششیں جاری ہیں بیرم گلی کے عوام نے ہمیشہ مجھے عزت دی ہے یہی وجہ ہے کہ بیرم گلی میرے لئے لودھی آ بادسے کم نہیں ہے قبل از یں وائس چیئر مین ویلج کو نسل چمڈ ڈاکٹر عبدالناصر خان نے قاظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ گذشتہ چپا س سالوں سے علاقہ عوام پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کیلئے مستقل حل کر نے کی کوشش بھی نہیں کی گئی جب تک ٹیوب ویل فراہم نہیں کیا جائیگا اُس وقت تک مسائل حل نہیں ہو نگے اُنھوں نے کہا کہ ہسپتالوں تک یہاں کے عوام کی فوری رسائی ممکن نہیں جس کیلئے ڈسپنسری کا قیام بھی اولین ترجیح ہو نا بہت ضروری ہے اُنھوں نے کہا کہ یہاں کی عوامی محرومیوں کو دیکھتے ہو ئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جس پر عوام نے مجھے منتخب کیا انشاء اللہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگا قلندر لو دھی نے اپنے دورہ بیرم گلی کے موقع پر علاقہ عوام کے بزرگوں اور نوجوانوں کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں اور کہا کہ انشاء اللہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت سے کام کو ترجیح دینگے اور مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھونگا۔قلندرلودھی کو بیرم گلی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے