لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت کا ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ڈی پی او نے مجموعی طور پرجرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کرائم کے خلاف کاروائیوں پرخصوصی زور دیتے ہوے ضلع میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او نے ایس ڈی ہی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی اشتہاریوں اور قانون کے رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا کر قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھیں۔  ایس ایچ اوز نیشنل ایکشن پلان پر عملداری کو یقینی بنائے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے ، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے سرکل تھانوں اور پولیس لائن میں اسلحے  معاینہ کیاکرے اور اسحلہ و۔ایمونیشن۔کی صفائی اور دیکھ بھال کی یقینی بنائے، میٹنگ میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوے تھانوں میں سی سی ٹی وی کمیروں کی تنصیب کویقینی بنائے جبکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے جائز مسائل کو فی الفور حل کرنے اور انکے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے سمیت تمام جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائیاں عمل میں لانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جبکہ تھانوں  میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر معمور اہلکار بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ کا استعمال بھی یقینی بنانے کی ہدایات۔ نمائندہ مانند محمد منیر خان لکی مروت

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے