اسلام آباد(نمائندہ مانند)

فوجی فرٹیلائز ر کمپنی كا سماجی فلاح و بہبود کے تحت ۵۵ لاکھ روپے کے منصوبوں کی تکمیل
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ گوٹھ ماچھی کے سی ایس آربجٹ کے تحت 55لاکھ روپے کے منصوبے مکمل-ایف ایف سی ملک خداداد میں تمام انسانوں کو ہیلتھ، ایجوکیشن اور کم وسائل میں رہتے ہوئے زندگی کی بھاگ دوڑ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی مدداور سہولیات فراہم کرتی آرہی ہے- کمپنی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جہاں فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے وہیں پراس کار خیرمیں معاشرہ کے مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ صنعتی اداروں کو بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار ریزیڈنٹ منیجرفوجی فرٹیلائز ر کمپنی لمیٹڈگوٹھ ماچھی برگیڈئیر (ر) طلعت محمود جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلائز ر کمپنی لمیٹڈکے زیر اہتمام تین پروگرام ہوئے ہیں، پہلے پروگرام میں 5لاکھ روپے کی لاگت سے ہنر مند بیوہ خواتین کو سلائی مشینیں دینے کے ساتھ ساتھ جہیز کا سامان، کم وسیلہ ملازمین کو ان کے والدین کے علاج معالجے، مقامی رورل ہیلتھ سینٹر کو جان بچانے والی ادویات کی فراہمی سمیت ایک بیوہ خاتون کو اُن کی بیٹی کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے سلسلہ میں چیک تقسیم کیے گئےہیں، دوسرے پروگرام میں مقامی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سونا گوٹھ میں 25لاکھ روپے کی لاگت سےدو کلاس روم ، بر آمدہ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا جس سے سکول ہذا میں کلاس روم کی کمی کامطالبہ پورا ہو گیا جس سے مستقبل میںبچے کھولے آسمان کی بجائے کلاس رومز میں بیٹھ کر زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے۔ تیسرے پروگرام میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد کے ایم ایس ڈاکٹر بابر علی کو 25 لاکھ روپے کی لاگت کےBiomedical Equipmentفراہم کر دئیے گئےجس سے ہسپتال میں روزانہ آنے والے دو سے آڑھائی ہزارمریضوں کو صحت کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی ، برگیڈئیر (ر) طلعت محمود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلائز ر کمپنی لمیٹڈمستقبل میں بھی عوامی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، اس موقع پر ڈپٹی منیجر سی ایس آر محمود اقبال وڑائچ اورپروفیسر سجاد بخاری بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے