ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے جید علما ء کی کونسل نے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔کونسل آف سینئر اسکالرز کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کی شان میں توہین آمیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ علماء کی جانب سے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا میں اپنے قول و عمل سے اس بات کو پھیلائیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔سعودی کونسل نے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی کو بھی پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس سلسلے میں قرآن پاک کی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام اور عظیم کردار کو بیان کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے