کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی پہلی حج پرواز 291عازمین کو لے کر مدینہ منور ہ پہنچ گئی۔کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 743سے عازمین حج مدینہ منور ہ پہنچ گئے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا۔ عازمین کو رخصت کرنے کے وقت وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مذہبی امور فیاض بٹ اور سی اے اے افسران بھی موجود تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے عازمینِ حج کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں، عازمین حج سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے