پبی (مانند نیوز ڈیسک)  نوشہرہ کینٹ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔کچہری پیشی کیلئے آنے والے فریقین کے مابین خون خرابہ ہونے سے بچا لیا۔03 ملزمان گرفتار۔ اسلحہ برآمد اْسامہ امین چیمہ اے ایس پیکینٹ کو اطلاع ملی کہ نوشہرہ کچہری میں پیشی کیلئے آنے والے 02 فریقین آمنے سامنے بامسلح موجود ہیں۔دونوں فریقین ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نگاہ حسین ایس ایچ او کینٹ اور پولیس نفری کے ہمراہ   بناء کسی نقصان کے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی۔ملزمان نے پولیس سے بھاگنے کی کوشش کی۔تعاقب کرنے پر دونوں فریقین سے  بغیر کسی خون خرابہ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان خان نواب ولد زید خان،لیاقت علی ولد عمرا خان اور فضل خان ولد آصف کے قبضے سے 01 عدد کلاشنکوف  اور 03 عدد پستول برآمد کر لئے گئے۔ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرکار اور موٹرسائیکل بھی بطور ثبوت قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔ملزمان کو تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔اْسامہ امین چیمہ اے ایس پی کینٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان خان کے احکامات کی روشنی میں کچہری میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے۔کسی شہری کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں۔شہر کے امن میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے