ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن پیٹرول کی فی لیٹر مقدار کی چیکنگ اور سی این جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کا نوٹس لیتے ہو ئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ہمراہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنوں کا معائنہ کیا اور حکومت کی جانب سے گیس کی مقرر کردہ قیمت 179.80 روپے فی کلو گرام پر عملدرآمد پیٹرول کی فی لیٹر مقدار کا جائزہ اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی۔ سی این جی سٹیشنوں اور پیٹرول پمپس کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ شہری سی این جی سے متعلق اپنی شکایات سے ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد کے کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔ضلعی کنٹرول روم فون نمبر: 09929310553