اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ناموں کیلئے جوڑ توڑ شروع کردی گئی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے 4 سینئر رہنماؤں اور زین قریشی کے نام اسپیکر شپ کیلئے سامنے آگئے ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا نام بھی اسپیکر کے منصب کے لئے زیرِ غور ہے، جبکہ سبطین خان،میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کے نام اسپیکر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دوست مزاری کے خلاف جلد عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نام کی حتمی منظوری پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے