اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری براہ راست نہ دکھانے پر سخت کارروائی ہوگی اور ذمہ داران اگلے مہینے نہیں عہدوں پر نہیں رہیں گے۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کے کہنے پر وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کی تقریب حلف برداری نہیں دکھائی گئی، پی ٹی وی تقریب دکھائے نہ دکھائے پرویزالہی وزیراعلی بن گئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب سگریٹ والے معاملے پر خود جیل جارہی ہیں، اگر ان لوگوں کو بھی جیل جانا ہے تو ایسا کرتے رہیں، سیکرٹری اطلاعات، پی ٹی وی ذمہ داران نے کرمنل کے احکامات کی بجا آوری میں اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا، ہم ان کی اس حرکت کو نہیں بھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ تقریب براہ راست نہ دکھانے کے ذمہ داران کے پاس 15 دن ہیں، جو لوگ اس وقت ان عہدوں پر ہیں اگلے مہینے نہیں ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے