لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا، سلمان شہباز اور انکی اہلیہ کو سرکاری دورے کراناقانون کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے سمیت ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے