اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں فسطائی حکومت کا راج برقرار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں اسد عمر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں، ان کی ہاتھوں کھڑا کیا گیا نا انصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت انکے ظلم کے نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو ہے۔