ہنگو ( مانند نیوز ڈیسک ) محرم الحرام کے لیے ہنگو کو حساس ترین ضلع قرار دیے جانے کے بعد سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،4500 سیکورٹی اہلکار محرم میں امن برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیے جائیں گئے، 29 امام بارگاہوں میں سے 13 کو حساس ترین جبکہ 16 کو حساس قرار دیا گیا ہے، امن اور مذہبی رواداری کی فضا علماء اور امن کمیٹی کی قربانیوں کا حاصل ہے، صحافی برادری کے ذمہ دارانہ کردار کی بھی ستائش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آ صف بہادر نے  ڈی سی افس میں محرم الحرام میں ہنگو میں سیکورٹی پلان کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے کہا کہ ہنگو محرم الحرام کے تناظر میں ہمیشہ حساس ترین ضلع رہا ہے یہی وجہ ہے کہ محرم میں اس ضلع پر پوری دنیا کی نظر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہنگو میں مزہبی ہم اہنگی اور پائیدار امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے علما، امن کمیٹی، تاجر برادی سمیت صحافیوں اور ہر طبقہ فکر نے کردار ادا کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں ۔رفیق خان مہمند نے بتایا کہ ڈی سی افس میں اور ریسکیو 15 میں مانیٹرنگ  کنٹرول رومز قائم کر کے سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس مقامات، امام بارگاہوں اور شہر کو منسلک کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں چٹھیاں منسوخ کر کے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ دفعہ 144 کا پہلے ہی نفاذ کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آ صف بہادر نے میڈیا بریفنگ میں سیکورٹی انتظامات کے متعلق صراحت کے ساتھ صحافیوں کو بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ  پولیس، ایف سی،پاک فوج اور فرنٹیر کانسٹیبلری سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے 4500 جوان ہنگو میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔۔29 امام بارگاہوں میں سے 13 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر میں 55 مزید خصوصی ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جا رہا ہے ۔ڈی پی او آصف بہادر نے کہا کہ محرم الحرام میں ہنگو میں مجموعی طور پر 783 مجالس اور 28 ماتمی جلوسوں کا انعقاد ہو گا ۔جن کے لیے سیکورٹی کے جامع اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھنے اور شہر کو سیل کرنے کا عمل بھی سیکورٹی انتظامات کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ علما اکرام، سیاسی و سماجی شخصیات، ٹریڈ یونین اور امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہے اور سب مذہبی ہم اہنگی کے داعی اور امن کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہا اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہم سب کی مشترکہ قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ڈی پی او آصف بہادر نے واضح کیا کہ شرپسندوں اور افواہوں کے ذریعے امن خراب کرنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔اور ضلع ہنگو کے امن، مذہبی کشادگی کے ماحول اور اتحاد بین المسلمین کی پر کشش فضا کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔اس ضمن میں صحافی برادری کے ذمہ دارانہ کردار کی انتظامیہ ستائش کرئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے