اسلام آباد،لاہور،کراچی (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے دو ماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد  کھل گئے۔ملک میں وفاقی اورسرکاری سمیت تعلیمی ادارے گرمیوں کی دوماہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے اورتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں،طالب علم نئی کلاسوں اور نئی کتابوں کے شوق میں خوشی خوشی سکول آئے۔کراچی سمیت سندھ  اورپنجاب کے سرکاری اورنجی سکولوں میں تدریسی عمل چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ کراچی  میں جاری مون سون کے پیش نظر شہر کے کچھ نجی سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند رہیں گے۔بارش کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی۔ حیدرآباد میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی  ۔گوجرانوالہ میں بھی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ رات اور صبح  برسنے والی بارش کا پانی سکولوں کے اندر اورباہرجمع ہوگیا جسے بچوں اوراساتذہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اختتام 15 اگست سے ہو گا۔سکول آنے والے طالب علموں نے کہا  کہ وہ سکول کھلنے پر بہت خوش ہیں، پڑھائی کریں گے، دوستوں سے بھی ملیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے