راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 کم ہو گئیں جب 38فیصد مہنگائی بڑھے گی،فارن ریزرو کم ہونگے،تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔اگر ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے