کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ٹینٹ ویلج میں پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بیلہ میں ٹینٹ ویلج کا قیام کردیا گیا، ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لئے   پر عزم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے