لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی مذمت کرتا ہے، پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلی کی کرسی پر بیٹھنا عہدے کی توہین ہے۔ جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسترد شدہ شخص نے پنجاب کے 12کروڑ عوام کی توہین کی، عمران خان پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے