پشاور (مانند نیوز ڈیسک) دارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع مردان میں گداگروں کی بڑھتی تعداد کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اس سلسلے میں مردان کے مختلف مقامات پر ہونیوالے آپریشن میں  درجن کے قریب پیشہ ورگداگروں کو حراست میں لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گداگروں کے خلاف مقامی تھانہ جات میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد دارلکفالہ میں منتقل کر دیا  جا تاہے جہاں انہیں گداگری کی لت سے نکالنے کے لیے انکی تربیت کی جاتی ہیں،انہوں  نے کہا کہ اس حوالے سے شہریوں کی شکایت بھی سامنے آر ہی تھی زیادہ تر گداگر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ بھی شامل ہیں۔جسکے بعد ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوگئی تھی انکے مطابق پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک  لاتعداد گداگروں کو حراست میں لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دارلکفالہ میں تربیت کے ذریعے ان افراد کو گداگری کی بجائے باعزت پیشہ اختیار کرکے روزی کمانے کی ترغیب دی جارہی ہے شہری بھی اپنے طور پیشہ ور گداگروں کو اس برائی سے نکالنے کے لیے انکی حوصلہ شکنی کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ گروہ بھی گداگروں کے بھیس میں جرائم کرتے ہیں۔اس لئے محکمہ کی جانب سے جاری آپریشن کے ذریعے نہ صرف گداگری کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ جرائم کی شرح بھی کم ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے