تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تورغر اور لائن ڈپارٹمنٹ تورغر کے تمام افسران کے ساتھ اکاؤنٹس آفس کو تورغر میں قائم کرنے اور فعال بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے تمام محکموں کو درپیش مشکلات کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر تورغر کے سامنے رکھا۔ لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پیش آنے والے مسائل کو تفصیلاً بیان کیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ہدایات جاری کیں یہ مسائل حقیقت پر مبنی ہیں اور اکاؤنٹس آفس تورغر میں نہ ہونے کی بناء پرضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عام عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کا ازالہ نا گزیر ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سے کہا کہ دو اہلکاران کو ٹرینڈ کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جدباء میں بٹھایا جائے تاکہ وہ تمام بلز کا پری آڈٹ کر کے کے بل کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس تورغر حتمی کارروائی کے لئے ارسال کریں کیونکہ کہ محکموں کے آنے جانے کی وجہ سے سرکار کو مالی اور وقت دونوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے مزید ہدایات جاری کی ہیں ایک ماہ کے اندر اندر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس تورغر اپنے اہلکاران ضلع ہیڈکوارٹر جدباء میں تعینات کریں تاکہ مزید مشکلات سے بچا جاسکے اور عوام کی صحیح طور پر خدمت کی جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے