راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا ہے، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا۔اس قرض کی واپسی قوم نے کرنی ہے۔20سے زیادہ مرتبہ لئے جانے والے قرض پر، جسے قوم نے ادا کرنا ہے، وزراء شادیانے بجارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کاریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کاریلہ سڑکوں پرآئیگا،کروڑوں افرادکی بقا کی جنگ میں سیاست دان اب بھی دست وگریباں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبرستمگرہوگا،بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کاپتا چل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے