اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں آلو، پیاز، ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران، افغانستان کیساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا۔قیمتوں میں کمی کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ ملک میں آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔ سمری منظوری کیلئے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے