اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، خیبر پختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں 1400 افراد کو رکھا گیا جن کیلئے علاج، کھانا اور رہائش کی فراہمی جا ری ہے، وادی نلتر میں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور امدادی کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، پاک فضائیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 13960 پیکٹ پکا کھانا، 924راشن پیک ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، پی اے ایف فیلڈ ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے 804مریضوں کو سہولیات فراہم کیں۔ترجمان کے مطابق ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے