ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امداد کی ترسیل کا جائزہ لیتے ہو ئے متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی رسد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کو خوش آئند قرار دیا اور اس عظم کا اعادہ کیا کہ انتظامیہ اور شہری مل کر سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور متاثرین کی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈی ایم او آئی ایم یو سید صہیب شاہ، ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر نور صبا، ڈاکٹر عافیہ، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔