ایبٹ آباد (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلام مروت نے تمام مجسٹریٹس اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ غیر قانونی مائینز اور کرشنگ پلانٹس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔نکھرا ایبٹ آباد مہم کے تحت ماحول کی بہتری، جنگلات کی حفاظت اور شجر کاری کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے جا ئیں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے مائینگ یزنگ اور پاور کرش پلانٹس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام غیر قانونی مائیننگ اور کرشنگ پلانٹس  کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں مائینز اینڈ منرلز،انڈسٹریز  فارسٹس،انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے اپنے محکمہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے بر یفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کے افسران کو فرائض کی انجام دہی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ شہریوں کوبہترین ماحول، آب و ہوا کی فراہمی ضلعی انتطامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ضلعی افسران متعلقہ محکمہ جات کے ہمراہ لورہ،حویلیاں،شیروان اواور ایبٹ آباد میں قائم غیر قانونی مائینگ اور کرشنگ پلانٹس کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو آئیندہ اجلاس میں اپنی کارکردگی کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی  بھی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود،اسسٹنٹ کمشنر -1 علی شیر، اسسٹنٹ کمشنر  -2  لبنیٰ اقبال، اسسٹنٹ کمشنر -3 زرک یار خان،اے ڈی انڈسٹری محمد ابراہیم،اے ڈی ای پی اے نوید انجم،اے ڈی مائنز اینڈ منرلز زوالفقار علی،ایس ڈی ایف اوامان اللہ ٰخان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے