بریکوٹ ( مانند نیوز) سوات کے امن اور منشیات سمیت کسی قسم کے جرائم کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے، جرائم پیشہ افراد توبہ تائف ہو کر شریف شبہری بن کر ملک و قوم کے خدمت کر یں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کریں گے،علاقے کے عوام جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی اور سوشل با ئیکاٹ کریں ۔رات کے وقت ضلع بھر میں خود گشت کا سلسلہ شروع کیا ہے، پو لیس کی کو تا ہی بھی قابل معافی نہیں ہے ب۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پو لیس افسر سوات شفع اللہ خان گنڈا پور تحصیل چیر مین کاشف علی خان، ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل احسان اللہ خان ڈی ار سی کے ممبر سماجی شخصیت بخت جمیل خان محمد شاہ خان ممتاز خان ایڈوکیٹ و دیگر نے تھانہ شموزئی میں علاقہ معززین کے ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے وکیل محمد خان ایس ای او تھانہ شموزئی روشن علی خان،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شموزئی وزیر زادہ خان اور ڈی ار سی کے ممبران سمیت علاقے معززین ویلج کونسلوں کے چیر مین و دیگر کثرتعداد میں موجود تھے تحصیل بریکوٹ چیرمین کاشف علی خان ڈی پی او سوات کو شموزئی انے پر خوش امدید کہا کہ اور ان کا شکریہ اداکیا۔ کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے عوام انتہا ئی پر امن اور مہمان نواز لو گ ہیں۔ ڈی پی او سوات شفع اللہ خان گنڈاپور نے کہا کہ سوات امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔ امن کے ساتھ ساتھ جرائم جڑ سے اکھاڑ کر باہر پھنک دیں گے۔ سوات میں منشیات سمیت دیگر جرائم کسی صورت میں قابل برادشت نہیں۔ کیونکہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے انہوں نے تمام پو لیس کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ شریف شہریوں کے ساتھ اخلاق کے ساتھ ہیش انا چایئے اور جرایم پیشہ افرا د کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر یں تمام علاقوں اور تھا نوں کا خود نگرانی کررہا ہوں جہا ں بھی کسی نے کو تاہی کی تو بھر پور کاروائی کریں گے۔ انہوں نے سوات کے عوام کا شکر یہ اداکر تے ہو ئے کہا کہ سوا ت کے عوام انہتائی پر خلوص اور مہمان نواز لو گ ہیں۔انشااللہ سوات میں برف بھاری کا موسم شروع ہو نے والا ہے پورے پاکستا ن اور باہر ممالک کے سیاحوں سے اپیل کرتے ہیں سوات امن کا گہوارہ ہے ائیں سوات کے خوبصورت اور دل فریب نظاروں لطف اندوز ہو کر پورے دنیا کو پیغام دیں کہ سوات قدرتی حسن سے مالا ل ہے اور امن کا گہوارہ ہے۔اخر میں بریکوٹ چوکی کا ددورہ کیا اور بریکوٹ چوکی کے بلڈنگ میں مرمت کرنے کی ہدایات جاری کئے۔