کوہاٹ ( مانند نیوز)وزیراعلی محمود خان نے کوہاٹ میں  15 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کوتل ٹاﺅن شپ میں سیوریج سسٹم اور نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ 6 ارب 73 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبےکے قیام سے واٹرٹریٹمنٹ کی استعداد میں یومیہ تین ملین گیلن کا اضافہ ہو گا۔ منصوبے میں75 کلو میٹر طویل نیا سیوریج نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واٹر سپلائی سسٹم کی بحالی کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ 4 ارب 65 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت موجودہ آبی ذخائر کی اپ گریڈیشن، 8 نئے آبی ذخائر، 10 نئے ٹیوب ویلز اور واٹر ڈسٹربیوشن نیٹ ورک قائم کیے جائیں گے۔ تمام رہائشیوں کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ منصوبے سے مجموعی طور پر  2 لاکھ 24 ہزار سے زائد ابادی مستفید ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کوہاٹ میں بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونٹی سنٹر برائے خواتین کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ21 کروڑ 28 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلی محمود خان نے سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ میں تفریحی پارک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ 17 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کے تنظیمی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی. وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنا کر ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھائے گی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے