لوئیر دیر(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر دیر محمد امین خان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول دانوہ کے ریٹائرد ہونے والے ہیڈ ٹیچر اقبال حسین سالار کی طویل تدریسی  گرانقدر خدمات تا دیر یاد رکھے جا ئینگے معلم کا پیشہ پیغمبری پیشہ ہے اور عوام اسے عزت کی نگاہ دے دیکھتے ہیں موجودہ حکومت  میرٹ پر یقین رکھتی  ہے اور لوئر دیر میں 900اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیاہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ   پرائمری سکول دانو ہ کے ہیڈ ٹیچر اقبال حسین سالار کے ریٹا ئرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز  میں دی جانیوالی پر وقار تقریب سے مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او لیاقت علی خان، سابق ایجوکیشن آفیسرعلی حیدر،  ریٹائرڈ پرنسپل  ہمایون خان، ایپٹا کے صدر علی رحمان، ای ڈی اوز نصر اللہ خان،  محمداسلام خان،  ہیڈ ماسٹر میاں شرین زادہ، وزیر زادہ، مسلم خان وصال،عما ئدین علاقہ، اساتذہ، شعراء وادیب بھی موجود تھے مقررین نے ریٹا ئرڈ ہونے والے  ہیڈ ٹیچر، شاعر وادیب اقبال حسین سالار کی طویل تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ وہ ایک قابل زہین، فرض شناس ٹیچر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی تھے جس نے سینکڑوں شاگردوں کی تعلیم وتربیت کرکے انہیں معاشرہ کی مفید شہری بنائے انھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے کے باجود اقبال حسین سالار کی تجربہ، رہنمائی اور مفید مشوروں سے استفادہ کیا جا ئیگا  انہیں شاندار تعلیمی خدمات پر شیلڈپیش کئے گئے اس موقع پر سکول  کے طلباء نے ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں عزت واحترام کے ساتھ رخصت کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے