پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور پولیس نے حیات آباد اور کینٹ جیسے حساس اور نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جس کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ شرقی ا رباب نعیم حیدر، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد تیمور سلیم اور ایس ایچ او تھانہ ریگی عمران اللہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ ولد امان اللہ، بلال ولد طاہر، محمد نورا لقمر ولد شمس القمر، فہیم اللہ ولد طاہر خان، زرغن شیر ولد اول شیر، سردار ولد صنوبر،شفیق ولد صدیق اور خادم ولد اقبال حسین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان پشاور مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ حیات آباد اور کینٹ کے حساس ترین ایریا کیساتھ ساتھ نواحی علاقہ ریگی میں بھی مختلف جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدایم 16 د رائفل،7عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے