اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے جنوری 2023کے وسط میں پاکستان واپس آنے پر غور شروع کردیا۔ نوازشریف کے 21جنوری2023کو پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔ نوازشریف کے ہمراہ مریم نواز شریف، جنید صفدر اور دیگر (ن)لیگی رہنما بھی پاکستان آئیں گے۔نوازشریف 21جنوری2023کو لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نجی ایئرلائن کی پروز سے پہلے لندن سے دوحا پہنچیں گے اور پھر لاہور جانے کی بجائے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے۔ نوازشریف کا استقبال راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے (ن)لیگی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں کریں گے۔ (ن)لیگ، نوازشریف کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کرے گی اوراس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے