سیالکوٹ،اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سبابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ بیمار تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کا انتقال سوموار کے روز ہوا۔جبکہ اس سے قبل ٖڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر تصویر شیئرکی تھی جس میں وہ اپنی والدہ کی ہسپتال میں عیادت کررہی ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے