ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائ ویز موٹرویز پولیس کا دورہ سی پیک، زونل کمانڈر موٹروے زون یوسف ملک ڈی آئ جی نے استقبال کیا۔ھکلہ، کھڑپہ، پائ خیل عیسیٰ خیل اور یارک تک پٹرولنگ فلیٹ کی کاردکردگی اور دھند کے اوقات کار کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کے نوٹس پر کھڑپہ کے مضافاتی علاقے ڈھوک سرفراز لوکیشن 102 کال بوتھ پہ NHA کی حدود میں ناجائز تجاوزات بارے احکامات ڈی آئ جی یوسف ملک کو جاری کیۓ جو کہ فی الفور عملدرآمد کرواۓ گۓ اور NHA حکام کی جانب سے موٹروے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب ہٹا دی گئ اور مقامی پولیس نے NHA کی مدعیت میں ضابطہ فوجداری کی کاروائ بھی کی۔مسافروں کے سفر کو محفوظ اور دھند بارے مزید عملی احکامات کیساتھ آگاہی مہم کو مزید بہتر کرنے کیساتھ زیرو ایکسیڈنٹ پالیسی پر زور دیا۔اچھی کاردکردگی پر سیکٹر کمانڈر اور انکی ٹیم کو زونل کمانڈر یوسف ملک نے شاباش دی