ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) پولیس ڈیرہ پولیس کی رات گئے تک مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ جاری،25 بلا نمبرموٹرسائیکل تھانوں میں بند،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی ہدایت پر ضلع کے تمام داخلی و خارجی شاہراہوں اور دیگر حساس مقامات پر سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ ڈی ایس پیز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز کی زیر قیادت میں رات گئے تک جاری چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ کر رہے ہیں،بدوران سنیپ چیکنگ 173 موٹرسائیکلوں کو چیک کیاگیا جبکہ 25 بلانمبر موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند اور12کے قریب گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے سنیپ چیکنگ کا بنیادی مقصد امن و امان قائم رکھنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر ان میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ ڈی آئی خان پولیس آپ کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے،پولیس اہلکاروں سیبھر پور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری طور پر مقامی پولیس یا کنٹرول روم کو درج ذیل نمبر 9280325-0966 پر اطلاع فراہم کریں۔