ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کامیاب پالیسیوں اور جماعت اسلامی کے منشور سے متاثر ہوکر لوگ جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمااعجاز اعوان کا یوتھ کنونشن سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت اسلامی کی جانب سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دست راست اعجاز اعوان تھے۔یوتھ کنونشن میں جماعت اسلامی ٹانک کے امیر ذاکراللہ برکی،سجاد مروت، یوتھ کے صدر اجمل خان سمیت ویلج ناظمین نے شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما اعجاز اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس کے قائدین کرپشن سے پاک ہیں۔ مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا ہے۔جماعت اسلامی پر باہر کی دنیا اعتماد کرتی ہے باہر کے لوگ اپنی امانتیں جماعت اسلامی کو سونپتے ہیں سیلاب متاثرین کی امداد میں الخدمت فانڈیشن نے صف اول کا کردار ادا کیا اور بغیر کسی تعصب کے دکھی انسانیت کی خدمت کی جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور حلقہ سٹی ون اورٹو سمیت جنوبی اضلاع میں کلین سوئپ کرے گی۔ جماعت اسلامی کے اعجاز اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کانظام چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کثیر تعداد میں خواتین نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوتھ کنونشن میں منتخب ویلج ناظمین نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کی کامیاب پالیسیوں اور جماعت کے منشور سے متاثر ہوکر لوگ جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت کررہے ہیں۔جنوبی اضلاع میں جماعت اسلامی ناقابل تسخیر قوت بن کر سامنے آرہی ہے۔تقریب میں شمولیت اختیار کرنے والے ناظمین کو ٹوپیاں پہنائی گئیں۔