راولپنڈی (مانند نیوز)صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔اس نظریے کے پیش نظر بیکن ہاؤس میں کھیلوں کو ہمیشہ تعلیم کے متوازی اہمیت دی گئی۔ طلبہ سال کے دوران اسکول میں اپنے ہاؤسز کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ جس کا مقصد نہ صرف ان طلبہ کی ذہنی و جسمانی استعداد کو بڑھانا ہوتا ہے بلکہ ان میں صحت مند مقابلے کا رحجان پیدا کیا جاتا ہے۔بیکن ہاؤس اسکول ہارلے کیمپس راولپنڈی میں 22دسمبر 2022 کو ”سپورٹس ڈے” کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جماعت نرسری تا جماعت دوم کے ننھے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ تقریب کا  باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ” سیسم سٹریٹ” کے مختلف کرداروں  میں ملبوس طلبہ نے تقریب میں رنگ بھر دیئے۔ ننھے طلبہ نے کلب میں سیکھی گئی مہارتوں کے مظاہرے کیے جس نے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ اس کے ساتھ ساتھ دوڑ کے مقابلوں میں طلبہ نے انعامات حاصل کیے۔ جیتنے والے طلبہ کی خوشی قابل دید تھی۔ بعد ازاں والدین کے دوڑ کے مقابلے نے تقریب میں مزید دلچسپی پیدا کر دی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیڈ مسٹریس صاحبہ مس سمیرا نوید کی ہدایات کے مطابق تمام جماعتوں کے طلبہ کی سوفیصد شرکت کو یقینی بنایا گیا اور یہی بیکن ہاؤس اسکول سسٹم ہارلے کیمپس راولپنڈی کی نمایاں خصوصیت ہے۔تقریب کے اختتام پر والدین نے اسکول میڈیا ٹیم سے گفتگو کے دوران ننھے طلبہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ہیڈ مسٹریس صاحبہ مس سمیرا نوید کو دلچسپ اور بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے