شیرگڑھ (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 مردان عمران خان یوسفزئی نے کہا ہے ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی کی صورت صرف ایک کال پر مفت سروس فراہم کرنے کا واحد اہم فلاحی ادارہ ہے عوام دوسرے ضرورت مندوں کا خیال رکھتے ہوئے غیرضروری کالوں سے اجتناب کرکے عوام اور ادارے سے تعاون کا مظاہرہ کریں وہ ڈی ای او مردان کا چارج سنبھالنے کے بعد ہاتھیاں شیرگڑھ ریسکیو 1122 اسٹیشن کے دورے کے دوران اہل کاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرریے تھے اس موقع پرسینئر ایمرجنسی آفیسر سید عنایت شاہ فضل منان ایس ایچ آئی سید جمیل شاہ۔نعمان خان رحمان زیب۔راواد خان۔اسحاق خان.اکاوٹنٹ عبداللہ۔میڈیا کوارڈینٹر سید عباس شاہ اور دیگر زنانہ و مردانہ سٹاف ممبرز بھی موجود تھے اسٹیشن پہنچنیپر ریسکیو کے جوانوں نے ڈی ای او مردان عمران خان یوسفزئی کا پرتپاک استقبال کیا اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اور استعمال ہونے والے مشینری اور الات کا معائنہ کیاانہوں نے ریسکیو کے جوانوں کے حوصلے کو داد دیتے ہوئے کہا کہ سخت موسمی حالات کے باوجود ریسکیو کے جوان دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں۔اللہ پاک ریسکیو 1122 کے تمام افیسرز اور اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنز فعال جدید مشینری اور سہولیات سے آراستہ ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی مقررہ وقت میں سرانجام دیتے ہیں۔انہوں نے عوام کی طرف سے ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا اور مزید تعاون کی تعاون کرنے کا توقع ظاہر کیا۔انھوں نے تمام نوجوانوں کو شاباش دیا.بعد میں انھوں نے جدید سہولتوں سے آراستہ نئے تعمیر ہونے والے ریسکیو بلڈنگ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات دی۔