پاراچنار (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز کی کاروائیاں جاری ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم آمیر نواز نے بروز بدھ پاک آفغان سرحد کے قریب گاؤں سپینہ شگہ میں زیر تعمیر سڑک کا اچانک دورہ کیا اور معائنہ کیا شدید سردی میں جاری تعمیراتی کام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جاری تعمیراتی کام کو بند کردیا اور ٹھیکیدار کو سردی میں کیے کام کو دوبارہ کرنے کے احکامات دیے واضح رہے کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں شدید سردی ہوتی ہے جو دسمبر اور جنوری میں منفی 10 تک گر جاتا ہے اور سیمنٹ و تارکول کا تعمیراتی کام یخ بندی کی وجہ سے ناقص تعمیر ہوکر جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے.