کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب نے محکمہ سوشل ویلفیئر کرک کے زیر انتظام بحالی سنٹر برائے عادی منشیات اور پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کرک جمشید خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کرک نے پناہ گاہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور بحالی سنٹربرائے عادی منشیات میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نشے کے عادی فراد کو نصیحت کرتے ہوئے کہا یہاں سے اپنا علاج مکمل کرنے کے بعد معاشرے کا ایک ذمہ دار شہری بن کر منشیات سے پاک صحت مند زندگی گزارنے کا عہد کریں، معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کرک کی کارکردگی کو سراہا۔