لوئر دیر (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر دیر عبدالولی خان کے زیر صدارت پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فوڈ کنٹرولر دیر پائین شہاب الدین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ابراھیم مہمند،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی محمد شاکراللہ،انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارالدین اور حسین اللہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اشیاء کی قیمتوں کا تعین کیاگیا۔ کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جاسکے. انہوں نے فوڈ انسپکٹروں اور دیگر آفسران کو ہدایات جاری کئے کہ وہ بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی پر بھرپور توجہ دیں۔ تاکہ کسی کو عوام کو لوٹنے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ کیونکہ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ عوام اور تاجر برادری کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا.