سوات(مانند نیوز)بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 11 سے 31 جنوری 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہر 3 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی لائن  چکدرہ۔مردان سیکشن،  132 کے وی لائن  نیو چکدرہ۔تیمرگرہ سیکشن،132 کے وی لائن چکدرہ۔ منڈہ جنڈول سیکشن، 132 کے وی لائن  چکدرہ 220 کے وی   چکدرہ سیکشن،  33 کے وی ٹرانسمیشن لائن  بشام-تھاکوٹ-پھٹان سیکشن،132  کے وی جی ایس ایس ڈگر،  132 کے وی جی ایس ایس تیمرگرہ اور  132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ  سے بجلی کی فراہمی 11, 19, 24 اور  30 جنوری کو صبح نو سے دوپہر 3بجے تک معطل رہے گی۔ اسی طرح ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس سوات،  132کے وی جی ایس ایس بشام،  132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ،   132کے وی جی ایس ایس گاڑہ سادھو،  132کے وی جی ایس ایس منڈہ، 132کے وی جی ایس ایس لال قلعہ،  132کے وی جی ایس ایس واڑئی،  132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ،  132کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس درگئی اور66 ایل وی تیمرگرہ سے بجلی کی فراہمی11 سے 31 جنوری  2023کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو سے دوپہر 3بجے تک معطل رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے