ریاض (مانند نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی، ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ بڑھانے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان رابطوں کے تناظر میں کیا گیا۔ سعودی عرب نے 25 اگست 2022 کو پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے