ہنگو (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق مہمند کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او ہنگو مقصود مروت اور چیف سنیٹری انسپکٹر ضیاء اللہ نے مقامی پولیس کے ہمراہ ہنگو مختلف جگہوں پر نا جائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کا سلسلہ جاری رکھا اور ناجائز تجاوزات کو ہٹا کر ولاقے کو صاف کردیا اور ورننگ دی کہ ولاقے میں کسی بھی مصروف جگہ پر ناجائز تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اور اگر کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات نہ ہو اورہم نے بازار کو ہر قسم کے آمدورفت کے لیئے کلیئر دیا۔